• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک شخص کی لاش ملی، فائرنگ اور دیگر واقعات میں 2 افراد جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں فائرنگ اور دیگر واقعات میں 2 افراد جاں بحق، 5 زخمی ہوگئے، ایک شخص کی لاش ملی ، تفصیلات کے مطابق ملیر کالابورڈ لاسی پاڑا کے قریب واقع گھر میں گھس کر ملزمان نے فائرنگ کرکے 28سالہ روزہ الدین کو قتل کر دیا ، پولیس کے مطابق ابتدائی معلومات پر واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے ، مزید تفتیش جاری ہے ،چوہدری خلیق الزماں روڈ سگنل کے قریب ملزمان نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پرفائرنگ سے 25سالہ واحدزخمی ہوگیا، نارتھ کراچی انڈاموڑ حبیبیہ مسجد کے قریب موٹر سائیکل سوار نا معلوم ملزمان نے W22 منی بس پر فائرنگ کردی جس سے مسافر 45سالہ ظفر او ر 60 سالہ غلام قاسم زخمی ہوگئے ، پولیس کے مطابق واقعہ بظاہر ٹارگٹڈ لگ رہا ہےمزید تفتیش جاری ہے فا ئرنگ غلام قاسم پر کی گئی، دوسرا مسافرزد میں آ کر زخمی ہوا ،کورنگی گودام چورنگی کے قریب گاڑی کی ٹکر سے 20سالہ بیٹا طلحہٰ جاں بحق، 45سالہ والد واحد زخمی ہوگیا ،علاوہ ازیں گلشن اقبال مسکن چورنگی کے قریب مبینہ سلنڈر دھماکے سے نامعلوم شخص زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کیا گیا،دریں اثنا اورنگی ٹاؤن نمبر 13 کے قریب سے 51سالہ دلاور کی لاش ملی ۔

تازہ ترین