• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا سینئر صحافی راجہ طارق کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے سینئر صحافی اور کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کراچی کے جنرل سیکرٹری راجہ طارق کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ راجہ طارق کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، مرحوم کی شعبہ صحافت میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

تازہ ترین