• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان بار کونسل کی جسٹس (ر) اعجاز افضل کیخلاف مقدمہ کی مذمت

اسلام آباد( رپورٹ، رانا مسعود حسین ) پاکستان بار کونسل نےخیبر پختونخوا کے تھانہ سٹی مانسہرہ کے نواہی گائوں دارہ میں جسٹس ریٹائرڈ اعجاز افضل خان اور کیپٹن ریٹائرڈ محمدصفدر کے خاندانوں کے مابین دس کنال اراضی کے راستے کے ایک تنازعہ سے متعلق درج ہونے والی ایف آئی آر کو جھوٹی اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اس میں جسٹس ریٹائرڈ اعجاز افضل خان اور انکے سرکاری گارڈز کو بھی تخویف مجرمانہ(Criminal Intimidation) میں ملوث کرنے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے حکومت سے اس معاملہ کی اعلیٰ سطح کی انکوائری کروانے اور ایف آئی آر سے جسٹس ریٹائرڈ اعجاز افضل خان کانام فوری طور پر خارج کرنے کا مطالبہ کیا ہے ، پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین خوشدل خان اور ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین محمد فہیم ولی کی جانب سے جاری کئے گئے مشترکہ بیان میں کیپٹن ریٹائرڈ محمدصفدر کےبھائی و رکن قومی اسمبلی محمد سجاد کی جانب سے درج کروائی گئی لڑائی جھگڑے ،اراضی پر قبضہ کی کوشش ، تعمیر شدہ گیٹ توڑنے اور دیوار گرانے اور فائرنگ کرکے خوف وحراس پھیلانے کی دفعات پر مبنی ایف آئی آر میں جسٹس ریٹائرڈ اعجاز افضل خان کے بیٹے سیف اور بھائی سجاد افضل کے ساتھ ساتھ جسٹس ریٹائرڈ اعجاز افضل خان اور ان کے سرکاری گارڈزکو ملوث کرنے کی پرزور مذمت کی ہے۔

تازہ ترین