• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

IMF کے ملازمین نے ہر چیز پر ٹیکس لگا دیا، بلاول بھٹو

کراچی( نیوز ایجنسیاں)بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ملازموں نے بجٹ ہر چیز پر ٹیکس لگا دیا ہے، پٹرول پر 20 روپے فی لیٹر اور چینی پر 7 روپے فی کلو کا اضافہ بالواسطہ ٹیکس کی وجہ سے ہونے والا ہے، ہم ناکام بنائینگے۔ پیر کوچیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عوام دشمنی کی بنیاد پر بنائے گئے اس سلیکٹڈ بجٹ کے ہر صفحے پر عوام کے معاشی قتل عام کی ترکیبیں لکھی ہیں، بلاواسطہ ٹیکس کے بجائے اربوں روپے کے بالواسطہ ٹیکس لگانے کی عمران خان کی چوری پکڑی گئی ہے۔پی ٹی آئی نے عام آدمی کے استعمال کی ہر شے پر اربوں روپے کا بالواسطہ ٹیکس لگا دیا جس کے بعد ملک میں مہنگائی کا ایک نیا سونامی آنے والا ہے۔

تازہ ترین