اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعہ کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں آخری دہشت گرد کی موجودگی تک سکیورٹی فورسزکا آپریشن جاری رہے گا، دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے سکیورٹی فوسز کےحوصلے پست نہیں کرسکتے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری مذمتی بیان میں انہوں نے دہشتگردوں کی کارروائی میں ایف سی بلوچستان کے 4 اہلکاروں کی شہادت کے واقعے پر دکھ اور شہداء کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کا واقعہ اانتہائی افسوسناک ہے، بلوچستان پاکستان کی ترقی کا ضامن ہے،ملک دشمن عناصر نے صوبے کو ٹارگٹ کر رکھا ہے۔