• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔سندھ میں بھی مختلف علاقوں میں آندھی اور بارش ہوئی۔

لاڑکانہ، کندھ کوٹ، شکارپور سمیت سندھ کے کئی علاقوں میں آندھی اور بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ میں آج سے 19جون تک گرج چمک کے ساتھ بارش اور آندھی کا امکان ہے جبکہ کراچی میں جمعے اور ہفتے کو گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

تازہ ترین