• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، ہندو انتہا پسندوں کا مسلمان بزرگ پر تشدد، داڑھی مونڈ دی

نئی دہلی (جنگ نیوز )بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے غازی آباد میں ایک معمر مسلمان شخص کے ساتھ تشدد کا واقعہ پیش آیا ، جس میں ملزمان نے ان کی داڑھی کاٹی اور ان سے زبردستی ʼجے شری رام کے نعرے لگوائے ۔بھارت میں فیکٹ چیک نیوز کی ویب سائٹ ’آلٹ نیوز‘ کے شریک بانی محمد زبیر نے ٹویٹ کرتے ہوئے متاثرہ معمر شخص کا نام عبدالصمد سیفی بتایا ہے اور ان کی دونوں ویڈیوز شیئر کی ہیں۔ایک ویڈیو میں چند نوجوان تھپڑوں اور ڈنڈوں سے اس شخص پر تشدد کر رہے ہیں جو ان کے آگے ہاتھ جوڑتے نظر آتے ہیں جبکہ دوسری ویڈیو میں وہ کٹی ہوئی داڑھی میں اپنی روداد بیان کر رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کیا ۔

تازہ ترین