• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کے انتہائی قبل از وقت پیدا ہونیوالے بچے نے پہلی سالگرہ منائی

کراچی(نیوزڈیسک) دنیا کے انتہائی قبل از وقت پیدا ہونےوالے بچے نے سالگرہ منائی،اس بچے کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درج ہوگیا ہے، تفصیلات کے مطابق اپنی پیدائش کے وقت سے 131روز پہلے امریکا میں پیدا ہونےوالے بچے رچرڈ ہیچنسن نے چند روز قبل 5 جون کو اپنی پہلی سالگرہ منائی،یہ بچہ 5 جون 2020 کو اپنی پیدائش سے 131 روز پہلے پیدا ہوگیا اور اس وقت اس کا وزن صرف 11 اعشاریہ 9 اونز تھا،اس وقت اس کی پیدائش کا صفر فیصد چانس تھا،اسے فوری طور پرانتہائی نگہداشت میں لے جایا گیا اور ڈاکٹروں کی انتہک محنت سے یہ بچہ بچ گیا اور اس کے والدین نے سالگرہ منائی،اس سے پہلے 1987 میں 128 دن قبل از وقت پیدا ہونےوالے بچے کا نام گینیز ورلڈ ریکارڈ میں درج کیا گیا تھا۔

اہم خبریں سے مزید