• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرسٹن نے زویا ناصر کے ساتھ پہلی اور آخری پوسٹ شیئر کردی

جرمن وی لاگر کرسٹن بیٹزمین نے سابقہ منگیتر زویا ناصر کے ہمراہ اپنی پہلی اور آخری پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اُن کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہماری ایک ساتھ پہلی اور آخری پوسٹ ہے، میں نے آپ کے ساتھ گزشتہ ڈیڑھ برس حیرت انگیز طور پر بہترین گزارا ہے کہ میں اسے اپنی زندگی میں کبھی نہیں بُھلا پاؤں گا۔


کرسٹن نے لکھا کہ بدقسمتی سے ہم دونوں زندگی کے بارے میں مختلف نظریات رکھتے ہیں اور ایک مختلف مستقبل چاہتے ہیں۔

انہوں نے زویا کی آنے والی زندگی کے حوالے سے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

جرمن وی لاگر نے یہ بھی لکھا کہ ’آپ نے ایک ساتھ اور دو الگ افراد کی حیثیت سے آگے بڑھتے ہوئے جس محبت سے نوازا اس کا شکرگزار ہوں۔‘

واضح رہے کہ حال ہی میں زویا ناصر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ میں بہت ہی دکھ کے ساتھ یہ اعلان کر رہی ہوں کہ میرا اور کرسٹن بیٹزمین کا اب مزید کوئی تعلق نہیں ہے۔

تازہ ترین