• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زویا ناصر اور کرسٹن بیٹزمین نے راہیں جدا کرلیں؟

پاکستانی اداکارہ زویا ناصر اور اُن  کے منگیتر کرسٹن بیٹزمین کے حوالے سے یہ خبریں زیرِ گردش ہیں کہ جوڑے نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر اَن فالو کردیا ہے اور راہیں جدا کرلی ہیں۔

شوبز ویب سائٹس میں یہ دعویٰ کیا جارہا تھا کہ دونوں نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر ان فالو کردیا ہے۔

اب اگر دونوں کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فالو کی جانے والی فہرست میں تلاش کیا جائے تو دونوں ایک دوسرے کو فالو بھی  کرتے ہیں اور ساتھ وی لاگز بھی بناتے ہیں۔

زویا اور کرسٹن بیٹزمین جلد ہی شادی کا ارادہ بھی رکھتے ہیں، رمضان المبارک میں جوڑی کے دوست  شاہویر جعفری نے سرپرائز ڈھولکی کا انعقاد بھی کیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستانی اداکارہ زویا ناصر نے حال ہی میں اسلام قبول کرنے والے جرمن وی لاگر اور یوٹیوبر کرسٹن بیٹزمین نے منگنی کی تھی۔

سوشل میڈیا پر دونوں نے ساحل سمندر پر انگوٹھی سمیت تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔

زویا ناصر معروف ادیب، فلم کہانی و مکالمہ نویس، نغمہ نگار ناصر ادیب کی بیٹی ہیں۔

زویا پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں جبکہ روزمرہ مسائل اور ٹرینڈز پر کھل کر اظہارِ خیال کرنے کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔

تازہ ترین