• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتجاج میں گالی گلوچ مارنے پیٹنےکی گنجائش نہیں، کنول شوذب

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنماکنول شوذب کا کہنا ہے کہ احتجاج کرنا سب کا حق ہے لیکن اس میں گالی گلوچ مارنا پیٹنا، اس کی گنجائش نہیں ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے اپنے بیان میں کہا کہ گالی گلوچ کر کے دوسرے طرف کے لوگوں کو اکسایاجاتا ہے، گالی جو بھی دے ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، دونوں طرف سے ایسے رویے قابل قبول نہیں ہیں۔

کنول شوذب نے کہاکہ جمہوریت میں حکومت کے ساتھ اپوزیشن کا بھی رول ہوتا ہے،اپوزیشن یہ سوچتی ہے کہ کس طرح حکومت کو روکا جائے، اس کو ہائی جیک کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ جس دن وزیر اعظم عمران خان نے تقریر کرنی تھی اس دن اپوزیشن نے بتا دیا کہ وہ کیسے چلنا چاہتے ہیں ۔

پی ٹی آئی رہنما کنول شوذب کاکہنا تھا کہ ہم نے پارلیمان کو بہت تمیز سے چلایا ہے،اپوزیشن کو اپنا رویہ بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین