بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت سے تعلقات معمول پر لانے کے لیے پر عزم ہے، دونوں ممالک کے درمیان علاقائی روابط بڑھانے کی ضرورت ہے۔
نئی دہلی میں پاک بھارت بزنس فورم کا چھٹا اجلاس ہوا، جس سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے پرامن پڑوس کے نظریے کے تحت پاکستان بھارت سے بہتر تعلقات کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کو باہمی تجارتی رابطے بڑھانے چاہئیں اور علاقائی سطح پر متحد ہونے کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں مشترکہ تجارتی روابط پر پیش کردہ تجاویز اسی صورت میں قابل عمل ہوں گی جب دو طرفہ جامع مذاکرات بحال ہو جائیں۔