• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عائزہ خان کو منہ دکھائی میں دانش تیمور نے کیا دیا تھا ؟

پاکستان کی خوبصورت اداکارہ و ماڈل عائزہ خان کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ وہ اپنی منہ دکھائی اور شادی کی سب ہی رسموں سے متعلق بات کرنا پسند نہیں کرتیں۔

ہر دلعزیز اداکارہ عائزہ خان کی ایک مختصر سی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ میزبان کے ساتھ سوالوں جوابوں کو خوب انجوائے کر رہی ہیں اور مداحوں کو خود سے متعلق نئی نئی باتیں بتا رہی ہیں۔

اس ویڈیو میں میزبان کی جانب سے عائزہ خان سے سوال کیا جاتا ہے کہ ’عائزہ خان کو منہ دکھائی میں کیا ملا تھا؟‘


اس کا جواب دیتے ہوئے عائزہ خان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی شادی کی رسموں سے اور منہ دکھائی سے متعلق بات کرنا پسند نہیں کرتیں، وہ اور اُن کے شوہر دانش تیمور بھی ٹاک شوز پر اس موضوع پر بات نہیں کرتے، وہ سمجھتے ہیں کہ جو ہماری آپس کی باتیں ہیں وہ ہم دونوں کسی سے بھی شیئر نہ کریں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’اسی لیے وہ کبھی بھی کسی کو یہ بھی نہیں بتاتیں کہ اُنہیں منہ دکھائی میں کیا ملا تھا۔‘

شو کی میزبان کی جانب سے زور دینے پر عائزہ خان نے کہا کہ ’وہ صرف اتنا بتائیں  گی کہ منہ دکھائی پر ملنے والا تحفہ سونے کا تھا، اب وہ تھا کیا؟، یہ وہ نہیں بتائیں گی۔‘

تازہ ترین