• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عائزہ خان کی نکاح سے متعلق خوبصورت انسٹااسٹوری

پاکستان کی سرِفہرست کی اداکارہ عائزہ خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر نکاح کی اہمیت سے متعلق ایک خوبصورت پوسٹ شیئر کی گئی ہے۔

عائزہ خان آج کل شہرت کی بلندیوں پر ہیں اور اپنے سپر ہٹ ڈراموں اور حسین فوٹو شوٹ کے ذریعے مداحوں کی آنکھوں کا تارا اور دلوں کی دھڑکن بنی ہوئی ہیں۔

انسٹا گرام پر 9.2 ملین فالوورز رکھنے والی عائزہ خان کچھ عرصہ قبل ایک خاموش طبع اداکارہ تھیں مگر اب وہ ٹاک شوز میں شرکت کرنے سمیت سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک نظر آتی ہیں۔

عائزہ خان اور معروف اداکار و میزبان دانش تیمور کی جوڑی کو پاکستان شوبز انڈسٹری میں ایک خاص مقام حاصل ہے اور مداحوں کی جانب سے بھی اس جوڑی کو خوبصورت اور سنجیدہ قرار دیا جاتا ہے۔

عائزہ خان نے اپنی انسٹا گرام پر ایک اسٹوری شیئر کی ہے، تصویر سے معلوم ہو رہا ہے کہ یہ تصویر عائزہ خان اور دانش تیمور کے نکاح کی دن کی تصویر ہے۔

عائزہ خان نے اس اسٹوری کے ساتھ نکاح سے متعلق ایک قرآنی آیت شیئر کی ہے جس کا ترجمہ کچھ یوں ہے کہ ’اور ہم نے تمہیں جوڑوں میں پیدا کیا ہے۔‘

تازہ ترین