• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی اجلاس: آنکھ پر بوتل لگنے سے پی ٹی آئی کے اکرم چیمہ زخمی ہوگئے


قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن رکن کی جانب سےحکومتی ارکان کی طرف بوتل پھینکی گئی، بوتل لگنے سے اکرم چیمہ زخمی ہوئے بوتل ان کی آنکھ پر لگی ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران آج بھی شور شرابا اور ہنگامہ آرائی ہوئی، جبکہ شہباز شریف تیسرے روز بھی تقریر نہیں کرسکے، ہنگامہ آرائی کے باعث  اسپیکر نے پھر اجلاس ملتوی کردیا۔

اپوزیشن رکن کی جانب سے حکومتی ارکان کی طرف بوتل پھینکی گئی، اپوزیشن رکن کی پھینکی گئی بوتل حکومتی رکن کو لگی۔

اسد قیصر نے کہا کہ یہ کس نے پھینکی، جس نے بھی ماری اس کو ایوان سے نکالیں۔

اسپیکر  قومی اسمبلی نے بار بار تلقین کرتے ہوئے کہا کہ ارکان اپنی سیٹیوں پر رہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایوان تب تک نہیں چلاؤں گا جب تک حکومت اوراپوزیشن کوئی لائحہ عمل نہ بنالیں۔

تازہ ترین