• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہین کے ساتھ نوک جھونک، سرفراز نے لب کشائی کردی

ایک روز قبل شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ ہونے والے نوک جھونک پر کپتان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لب کشائی کردی۔ 

خیال رہے کہ ابوظبی میں جاری پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بقیہ میچز جاری ہیں، جہاں دلچسپ مقابلے بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ 

ایسے میں ایک روز قبل لاہور قلندرز کے اسٹار بولر شاہین آفریدی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان نوک جھونک ہوئی۔ 

اس دوران امپائرز اور ساتھی کھلاڑیوں نے معاملے کو رفع دفع کروایا۔

ٹوئٹر پر اس حوالے سے دونوں کھلاڑیوں کے مداحوں کی جانب سے ایک لفظی جنگ کا آغاز بھی ہوگیا تھا۔  

تاہم آج ملتان سلطانز کے خلاف میچ سے قبل ٹاس کے دوران سرفراز احمد نے لب کشائی کردی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ کل کے معاملے پر جو باتیں ہو رہی ہیں ایسا کچھ بھی نہیں ہے، سب کچھ ٹھیک ہے۔

تازہ ترین