کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے ایم کیو ایم پر لگایا جانے والا الزام حقائق کے منافی ہے،جس دور میں الہ دین پارک کی الاٹمنٹ ہوئی شہر میں ایڈمنسٹریٹر فہیم الزماں تعینات تھے۔
الہ دین پارک کی الاٹمنٹ کیلئے 1995 میں اشتہارات شائع ہوئے، الہ دین کی الاٹمنٹ کے وقت سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت تھی، الہ دین کی الاٹمنٹ جس دور میں ہوئی مراد علی شاہ کے والد وزیر اعلیٰ تھے۔
وزیراعلیٰ بیان دینے سے پہلے اپنے بڑوں سے مشورہ کرلیا کریں، پیپلز پارٹی کے سارے وزیروں کو ایم کیو ایم فوبیا ہوگیا ہے، سارا ملک جانتا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ہر دور حکومت میں کرپشن پروان چڑھتی ہے۔
پیپلز پارٹی کے وزیروں کا بال بال کرپشن میں ڈوبا ہوا ہے،اگر الہ دین پارک کی الاٹمنٹ میں کرپشن ہوئی ہے تو پیپلز پارٹی جواب دے، اتحقیقات کروائی جائیں الہ دین پارک کی الاٹمنٹ میں پیپلز پارٹی کا کونسا وزیر ملوث تھا۔