• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویکسین لگوانے والوں پر انعامات کی بارش، مرغیاں، گائیں اور اپارٹمنٹس

بنکاک (جنگ نیوز )تھائی لینڈ، انڈونیشیا اور ہانگ کانگ سمیت دیگر ایشیائی ممالک میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے پر انعام کے طور پر مرغیاں، گائیں یہاں تک کہ لاکھوں ڈالر کے اپارٹمنٹ بھی پیش کیے جا رہے ہیں۔

حالیہ ہفتوں میں کورونا وائرس کی نئی لہر سے جنوبی ایشیا میں کیسز میں اضافہ ہوا ہے جس کا مقابلہ کرنے حکام نے ویکسینیشن کے بدلے لکی ڈرا کا انتظام کیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ کے چیانگ مائی کے ضلع مئی چھیم میں، جہاں زیادہ تر رہائشی مویشیوں کا کاروبار کرتے ہیں، حکام نے رواں مہینے گائے کا انعام رکھا جو کہ کامیاب اقدام ثابت ہورہا ہے۔انکھام تھونگ کھام نامی 65 سالہ شخص نے کورونا وائرس ویکسین لگوانے پر 320 ڈالر کی ایک سالہ گائے جیتی تھی۔

تازہ ترین