• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لئی میں گرنے والے 11نالوں کی صفائی تیز کی جائے، کمشنر

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے )کمشنر سید گلزار حسین شاہ نے ہدا یت کی کہ نالہ لئی کے اطراف کو ہر قسم کی تجاوزات سے فوری پاک کیا جائے۔ مون سون سیزن میں متو قع بارشوں کیلئے ضروری ہے کہ 11 نالے جو نا لہ لئی میں گر تے ہیں جس کے با عث وہاں سیلاب کا زیادہ خطرہ ر ہتا ہے، ان نا لوں کی صفا ئی کے عمل میں تیزی لا ئی جا ئے۔ د یگر علاقے جہاں سیلا ب سے متا ثر ہونے کے خطرات زیادہ میں جیسا کہ رتہ امرال، کٹا ریاں،ٹیپو روڈ،ڈ ھوک نجو،گوا لمنڈی اورضیا ء الحق کا لونی کے ایریاز پر خصوصی تو جہ دی جائے۔ ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر آ فس میں ڈ یز اسٹر منیجمنٹ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ایم ڈی واسا نے اس موقع پر بر یفنگ دیتے ہویئے بتایا کہ نالوں کی صفائی اور ڈی سلٹنگ کا عمل مکمل کیا جا چکا ہے۔
تازہ ترین