پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج آغاز سے ہی کاروبار کا مثبت رجحان نظر آ رہا ہے۔
بازارِ حصص کا 100 انڈیکس 469 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 15 ہزار 273 پر آ گیا۔
آج اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 15 ہزار 773 پوائنٹس کی بلندی کو بھی چھو گیا۔
شیئر مارکیٹ میں گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 804 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
ادھر انٹر بینک میں آج کاروبار کے دوران امریکی ڈالر 3 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 3 پیسے مہنگا ہو کر 278 روپے 75 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 72 پیسے کا تھا۔