• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یقین انسان کو اندھیرے میں بھی روشنی دکھاتا ہے، یمنیٰ زیدی

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی کا زندگی میں یقین کی اہمیت کے بارے میں کہنا ہے کہ یقین انسان کو اندھیرے میں بھی روشنی دکھاتا ہے۔

اداکا رہ یمنیٰ زیدی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ساتھی اداکارہ یاسرہ رضوی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے۔اس تصویر میں دونوں بہت خوش دکھائی دے رہی ہیں۔


یمنیٰ کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر ان کے ڈرامے ’ دل نا امید تو نہیں‘ کے سیٹ کی ہے۔

یمنیٰ زیدی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’جب آپ کی آنکھوں کو ہر طرف اندھیرا نظر آتا ہےتو یقین دل سے روشنی دیکھ رہا ہوتاہے۔‘

اداکارہ نے اپنی شاندار اداکاری سے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائی ہے ، انہوں نے اپنے فن کا لوہا بھارت میں بھی منوانا شروع کردیا ہے۔

حال ہی میں بھارت کے شہر ممبئی سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا اسٹار صبا ابراہیم نے اداکارہ کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے انہیں بہترین اداکارہ قرار دیا تھا۔

یمنیٰ زیدی سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اکثر ہی اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی نئی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں، جوکہ ان کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کی جاتی ہیں۔

تازہ ترین