• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یمنیٰ زیدی نے والدہ کے ساتھ سالگرہ منائی

پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی نے اپنی 31 ویں سالگرہ اپنی والدہ کے ساتھ منائی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر یمنیٰ نے اپنی سالگرہ کی تصویریں شیئر کیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

تاج پہنے یمنی نے والدہ کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ سالگرہ پر والدہ کی جانب سے تاج بطور تحفہ دیا گیا۔


اپنی ایک دلکش تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’تمام مداحوں کیلئے ڈھیر سارا پیار۔‘

View this post on Instagram

Sending love to all of you ️ #birthday2020

A post shared by Yumna Zaidi (@yumnazaidiofficial) on


یمنی کو ساتھی فنکاروں سمیت مداحوں کی جانب سے ڈھیر ساری سالگرہ کے پیغامات موصول ہورہے ہیں۔

View this post on Instagram

Birthday #2020

A post shared by Yumna Zaidi (@yumnazaidiofficial) on


مداحوں کی جانب سے یمنی کی زندگی کے اگلے برسوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

یمنیٰ نے اپنی جاندار اداکاری کی بدولت جلد ہی شوبز انڈسٹری میں اپنا نام بنا لیا تھا، آج کل نجی ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈرامے ’پیار کے صدقے‘ میں معصوم ماہ جبین کا کردار ادا کررہی ہیں۔


تازہ ترین