آئر لینڈ میں کرکٹ کھلوانے کا جھانسہ دے کر جعلی ایجنٹ پاکستانی فرسٹ کلاس کرکٹر سے ساڑھے 17 لاکھ روپے کی رقم بٹور کر فرار ہوگیا ۔
فضل سبحان نے بتایا کہ ڈیپارٹمنٹ کرکٹ بند ہونے سے پریشان ہوکر پک اپ چلانا شروع کر دی تھی، ایسے میں ایک ایجنٹ نے آئرلینڈ کرکٹ سے 2 سال کے معاہدے کا جھانسہ دیکر ساڑھے 17 لاکھ روپے بٹور لیے۔
اس واقعے سے متعلق فضل سبحان کا کہنا ہے کہ جو جمع پونجی تھی سب بہتر مستقبل کیلئے دے دی تھی۔
فرسٹ کلاس کرکٹر نے بتایا کہ ایجنٹ نے بینک اکاؤنٹس اور آن لائن رقم لی، تمام ثبوت موجود ہیں،زمین اور زیور بیچنے سمیت قرضہ لے کر ایجنٹ کو رقم دی تھی۔
کرکٹر فضل سبحان نے مطالبہ کیا ہے کہ سیکیورٹی ادارے میری مدد کریں۔
واضح رہے کہ پاکستان فرسٹ کلاس کرکٹر فضل سبحان پاکستان اے کا بھی حصہ رہے چکے ہیں اور انڈر19 میں بھی پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔