• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل 6: کراچی کنگز کی لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اپنے اہم میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

پوائنٹس ٹیبل پر لاہور قلندرز کی ٹیم 10 پوائنٹس اور منفی رن ریٹ کے ساتھ تیسرے جبکہ کراچی کنگز کی ٹیم 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر ہے۔ 

کنگز کو فائنل فور میں پہنچنے کے لیے اس میچ میں فتح درکار ہے۔ 

کراچی کنگز کی ٹیم کپتان عماد وسیم، بابراعظم، شرجیل خان، نجیب اللّٰہ زادران، نور احمد، مارٹن گپٹل، چیڈوک والٹن، محمد عباس، دانش عزیز، محمد عامر اور محمد الیاس پر مشتمل ہے۔

اسی طرح لاہور قلندرز کی ٹیم میں کپتان سہیل اختر، فخر زمان، آغا سلمان، محمد حفیظ، بین ڈنک، جیمز فوکنر، راشد خان، احمد دانیال، شاہین آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔

لاہور قلندرز کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے جہاں ذیشان اشرف کی جگہ آغا سلمان کو شامل کیا گیا ہے جبکہ کراچی کنگز میں وقاص مقصود اور عامر یامین کی جگہ دانش عزیز اور محمد الیاس کو شامل کیا گیا ہے۔ 

تازہ ترین