پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ قومی ایئرلائن کے تمام کیبن کریو کو کورونا ویکسین لگا دی گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے تمام کیبن کریو کو اس لیے ویکسین لگائی گئی ہے تاکہ وہ اپنے فرائض کی ادائیگی کے لئے اندرون اور بیرون ملک سفر کرسکیں۔
قومی ائیر لائن میں کام کرنے والے کیبن کریو جن میں فلائٹ اسٹیورڈز اور ائیر ہوسٹسز شامل ہیں ان کو دیگر ممالک کے سفر کے لئے کلئیر کردیا گیا ہے۔