معروف اداکارہ نمرہ خان کا کہنا ہے کہ میں نے والدین کی خواہش پر ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا، پہلے ڈرامہ میں سین کی ریکارڈنگ پر 40 ٹیک تھے۔
جیو کے پروگرام ’جشن کرکٹ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے نمرہ خان نے کہا کہ میرے والدین چاہتے تھے کہ میں میڈیا میں کام کروں، پہلے ڈرامہ میں کامیابی کے بعد میں نے ڈرامہ انڈسٹری میں کیریئر بنانے کا فیصلہ کیا۔
نمرہ خان نے کہا کہ ابتداء میں میڈیا میں کامیاب نہیں ہوئی تو اسکوائش کھیلنے لگی، جہانگیر خان کے ماموں میرے کوچ تھے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے جہانگیر خان کے ساتھ بھی کچھ میچ کھیلے ہیں۔