• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایوشمان کھرانا ایک بار پھر فلمساز آنند ایل رائے کیساتھ کام کرینگے

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈ اداکار ایوشمان کھرانا ایک بار پھر فلمساز آنند ایل رائے کے ساتھ کام کرنے جا رہے ہیں۔ بولی وڈ میں خبریں زیرگردش ہیں کہ ایوشمان کھرانا نے آنند ایل رائے کی پروڈکشن کی ایک اور فلم سائن کی ہے، جو امریکی شہر ٹیکساس پر مبنی ہوگی۔ یہ تیسرا موقع ہوگا جب ایوشمان اور آنند کسی پروجیکٹ کے لئے ساتھ کام کریںگے۔ اس سے قبل دونوں نے ’شبھ منگل ساودھان اور شبھ منگل زیادہ ساودھان‘ جیسی فلمیں کی تھیں۔کہا جاتا ہے کہ آنند ایل رائے کے ساتھ ایوشمان کی نئی فلم ان کی گزشتہ فلموں سے بالکل مختلف ہوگی۔ یہ بگ بجٹ، ملٹی زونر ڈرامہ ہوگا جس کے بیشتر حصے کی شوٹنگ امریکا میں ہوگی۔ اس میں آیوشمان بالکل مختلف روپ میں نظر آئیں گے۔ آیوشمان فلم ʼڈاکٹر جی مکمل کرنے کے بعد اس پر کام کریں گے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس فلم کی ہدایتکاری کا کام انیرودھ ایئر گنپتی کریں گے، جو بطور ہدایتکار ان کی پہلی فلم ہوگی۔

دل لگی سے مزید