• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی اے سی اجلاس، بیرونی سرمایہ کاری میں تیزی سے کمی پر تشویش، تفصیلی بریفنگ لینے کا فیصلہ

اسلام آباد ( آن لائن ) پارلیمانی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے بیرونی سرمایہ کاری میں تیزی سے کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی وجوہات پر تفصیلی بریفنگ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔چیئرمین پی اے سی کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری بورڈ جس مقصد کے لئے بنایا گیا تھا وہ حاصل نہیں کیا جا سکا،پارلیمانی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو چیئرمین رانا تنویر حسین کی زیر صدارت ہوا جو کہ قومی اسمبلی کے اجلاس اور حکومت اپوزیشن مذاکرات کی وجہ سے جلد ختم کر دیا گیا ۔ اجلاس میں حکام سرمایہ کاری بورڈ نے بتایا سرمایہ کاری بورڈ کو خودمختاری نہیں دی گئی، سرمایہ کاری بورڈ کے رولز بنانے کے لئے قانون میں ترمیم کرناپڑے گی۔ تین ماہ میں رولز بنا لیں گے۔

تازہ ترین