• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب سے جوہری معاہدہ، ٹرمپ نے ابراہیمی معاہدے میں شمولیت کی شرط رکھ دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا سعودی سول جوہری معاہدے کو سعودی عرب کی ابرہیمی معاہدے میں شمولیت سے مشروط کر دیا۔

اپنے بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی محکمہ توانائی اور سعودی عرب کے درمیان سول جوہری معاہدہ منظور کرلیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ مکمل طور پر ابراہیمی معاہدوں میں سعودی عرب کی شمولیت سے مشروط ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا غیر افزودہ سول جوہری تنصیبات کے خلاف نہیں ہے۔ امریکا، سعودی سول جوہری معاہدے میں جوہری مواد کی افزودگی شامل نہیں ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ امریکا، سعودی سول جوہری معاہدہ صرف غیر فوجی استعمال کےلیے ہے۔ ایسے سول جوہری معاہدے ایران، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور دیگر ممالک کے پاس پہلے سے موجود ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید