• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی ارکان پارلیمنٹ کا فلسطینیوں کی نسل کشی پر اینڈی برنہم سے اسرائیل کے خلاف ایکشن کا مطالبہ

نئے برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم(فائل فوٹو)۔
نئے برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم(فائل فوٹو)۔ 

برطانیہ کے 80 سے زائد ارکان پارلیمنٹ نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی پر نئے برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم سے اسرائیل کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کر دیا۔ 

ایک کھلے خط میں ان ارکانِ پارلیمنٹ نے برطانوی وزیراعظم سے کہا کہ وہ اقوام متحدہ کے ایک آزاد کمیشن کے وہ نتائج تسلیم کریں جن میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کا مرتکب ہو رہا ہے۔ 

خط میں اینڈی برنہم سے انٹر نیشنل کورٹ آف جسٹس کی 2024 کی اُس مشاورتی رائے پر توجہ دینے کا بھی مطالبہ کیا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کا قبضہ غیر قانونی ہے اور اسرائیل کو فوری طور پر فلسطینی علاقوں سے انخلا کرنا چاہیے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید