• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد(نمائندہ جنگ ) حکومت نے قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں اضافہ کردیا وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 10 سالہ ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس پرشرح منافع 9.29 سے بڑھاکر9.35 فیصد اور ریگولر انکم سیونگز سرٹیفکیٹس پرشرح منافع 8.64 سے بڑھاکر 8.76 فیصد کردیا گیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق 6 ماہ کے شارٹ ٹرم سیونگز سرٹیفکیٹس پر شرح منافع 7.14 سے بڑھاکر 7.20 فیصد کردی گئی جبکہ سپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس پر شرح منافع برقرار رہیگی۔ بہبود، پنشنرز ، شہداء فیملی سرٹیفکیٹس اور سیونگز اکاؤنٹ پر شرح منافع برقرار رہیگی۔ 

تازہ ترین