لاہور(نمائندہ جنگ)پنجاب اسمبلی میں صوبائی بجٹ 2021-22پر بحث کا آغاز کردیاگیا ہے۔اپوزیشن لیڈرحمزہ شہبازنے کہاہے کہ عوام روٹی کوترس گئے ایک کروڑ نوکریاں 50لاکھ گھر سب جھوٹ ہے،آئی ایم ایف کےگھٹنوں کوہاتھ لگاکرپاکستان لائے، روپیہ40فیصدڈی ویلیوہوگیا، صوبے کواسلام آبادسےریموٹ کنٹرول کیاجاتاہے۔صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ن لیگ نے ہمیشہ اپنے خاندان کونوازا،ٹکٹ کے نام پرلوگوں کوغلام بناتے ہیں، آج معیشت ٹیک آف کرگئی مگراپوزیشن فیل ہوگئی۔گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو گھنٹے 8 منٹ کی تاخیر سے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی صدارت میں شروع ہوا ۔