• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آن لائن ہراسانی، جنسی جرائم، علما کا کردار اور پی ایس ایل، معاملہ ”جیو پاکستان“ میں

کراچی (جنگ نیوز) دو دِن ہنگامہ آرائی کے بعد اسمبلی پر سکون ہوگئی لیکن اپوزیشن کو اب بھی سازش کی بو آرہی ہے۔ اس معاملے پر جمعہ کو ”جیونیوز“ کے مارننگ شو ”جیو پاکستان“ میں اہم گفتگو ہوگی۔ دوسری طرف بچوں کے خلاف جنسی جرائم کا خاتمہ کرنا ہے لیکن اس میں علما کو بھی اپنا کردار نبھانا ہوگا۔ آن لائن ہراسانی کے شکار کارروائی کریں، مجرم کو سزا ملے گی، کراچی پروفیسر کیس مثال بن گیا ہے۔ پاکستان سپر لیگ سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔ ایونٹ میں شامل ٹیموں کیلئے ایک ایک میچ بہت اہم ہوگیا ہے۔ موسم کا پھل ”آم“ اِسے خوب کھائیں کیونکہ یہ غذائیت سے بھر پور ہے اور وزن بھی نہیں بڑھاتا اِن تمام موضوعات پر بھی شو کے دوران گفتگو ہوگی۔ عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ کی میزبانی میں ”جیو پاکستان“ صبح 9بجکر 5منٹ پر نشر ہوگا۔

تازہ ترین