• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں جمہوریت کے نام پر بدترین آمریت ہے، مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت جمہوریت کے نام پر بدترین آمریت ہے، چاروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ اختیارات و وسائل پر قابض ہیں اور اختیارات اور وسائل کو نچلی سطح تک منتقل کرنے کو ہی تیار نہیں۔ موجودہ حکمرانوں کو جمہوری نہیں کہا جاسکتا کیونکہ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ(ن) اور تحریک انصاف لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت اپنے ہی بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات و وسائل دینے کو تیار نہیں ہیں۔ پاکستان کے مسائل کا حل صرف پی ایس پی کے تجویز کردہ آئینی حل میں پنہاں ہیں۔ حکمران یہ نا دیکھیں کہ کون کہ رہا ہے بلکہ یہ دیکھیں کہ کیا کہ رہا ہے۔

تازہ ترین