• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا ملکر پنجاب حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

لاہور ( آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ ( ن ) اور پاکستان پیپلز پارٹی نے پنجاب اسمبلی کے رواں بجٹ اجلاس میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے سلسلے میں مشترک حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا ہے

مشترکہ حکمت عملی پاکستان مسلم لیگ ( ن ) اور پاکستان پیپلز پارٹی مشترکہ طور پر مرتب کرے گی اس سلسلے میں پنجاب اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی نے پارلیمان لیڈر سعید حسن مرتضیٰ جلد ہی اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز سے ملاقات کریں گے اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا اہم پیغام پہنچائیں گے

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک حکومت کو پنجاب اسمبلی میں ٹف ٹائم دینے سے متعلق مشاورت کریں گے جبکہ پنجاب اسمبلی میں تبدیلی کے حوالے سے بھی باہمی مشاورت کی جائے۔

اہم خبریں سے مزید