• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ، 60 سال پرانے زمین کے تنازع کا فیصلہ، مالک کو قبضہ مل گیا

لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود نے 60سال پرانا زمین کے تنازع پر کیس کا فیصلہ سنادیا،عدالت نے نامو بی بی کی 119کنال 11 مرلے کی زمین پر سول کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد کردی، فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے مطابق وہ 1946سے1960تک زمین پر قابض رہے لیکن یہ بات طے ہے کہ قبضہ چاہے کتنا ہی لمبا ہو وہ اصل مالک کے حقوق ختم نہیں کرسکتا، درخواست گزار کے مطابق انہوں نے زمین 14 ہزارروپے کے عوض خریدی، لیکن وہ اس ٹرانزیکشن کی تاریخ ،وقت اور سیل ایگریمنٹ دیکھانے میں ناکام رہے۔

تازہ ترین