• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ہنگامہ آرائی ایکشن کمیٹی کے 4 رہنماؤں کی ضمانت

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت نے سپر ہائی وے پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ہنگامہ آرائی کے مقدمہ میں نامزد سندھ ایکشن کمیٹی کے سربراہ جلال محمود شاہ، سندھ ترقی پسندپارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی، قومی عوامی تحریک کے رہنماءسجاد چانڈیو سمیت چار رہنماؤں کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے تمام ملزمان کو 25-25 ہزار کے مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کر دی۔ جمعرات کوانسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت کے لنک جج کے روبرو سپر ہائی وے پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ہنگامہ آرائی کے مقدمہ میں نامزد سندھ ایکشن کمیٹی کے سربراہ سید جلال محمود شاہ، سندھ ترقی پسندپارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی، قومی عوامی تحریک کے رہنماءسجاد چانڈیوو دیگر پیش ہوئے۔

تازہ ترین