کراچی(صباح نیوز)سپریم کورٹ رجسٹری نے ایچ بی ایف سی کے سابق منیجر کو معاوضہ کی عدم ادائیگی کی درخواست پر اللہ بخش کو فوری واجبات ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ جمعرات کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس قاضی امین پر مشتمل تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت ایچ بی ایف سی کے سابق منیجر کو معاوضہ کی عدم ادائیگی پر عدالت نے ایچ بی ایف سی کے وکیل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ذرا خیال نہیں کسی کا حق روک کر بیٹھے ہیں ، آپ کو کس نے حق دیا کسی کا جائز حق روکیں ؟ ۔ عدالت نے اللہ بخش کو فوری واجبات ادا کرنے کا حکم دے دیا۔