• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاپتہ ہونیوالے افراد کے لواحقین کا صوبائی اسمبلی چوک کے سامنے دھرنا

پشا ور(وقائع نگار) صوبے بھر کے مختلف علاقوں سے لاپتہ ہونیوالے افراد کے لواحقین کا اپنے پیاروں کی رہائی کیلئے پچھلے دس دنوں سے صوبائی اسمبلی چوک کے سامنے احتجاجی دھرنا جاری ہے جن کا مطالبہ ہے کہ لاپتہ افراد کو رہا کیا جائے یا انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے بصورت دیگر غیر معینہ مدت کیلئے دھرنا جاری رہے گا دھرنے میں کثیر تعداد میں مختلف ضم قبائلی اضلاع اور دیگر علاقوں سے لاپتہ افراد کے لوحقین شریک ہوئے مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینزز اٹھا رکھے تھے جس پر انکے حق میں مطالبات درج تھے اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ بہت سارے افراد کو مختلف علاقوں سے لاپتہ ہیں جبکہ انکے لواحقین در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں انہو ں نے کہا کہ لاپتہ افراد کو عدالتوں میں پیش کیا جائے اور قانون کے تحت کارروائی کی جائے اور اگر وہ بے گناہ ہیں تو رہا کئے جائیں بصورت دیگر احتجاجی دھرنا جاری رہے گا۔
پشاور سے مزید