• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منیب بٹ مجھے اپنی بہن کہا کرتے تھے، ایمن خان

پاکستان کی خوبرو اداکارہ ایمن خان نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کے شوہر، معروف اداکار منیب بٹ اُنہیں اپنی بہن کہا کرتے تھے۔

ایمن خان کے انٹرویو سے لیا گیا ایک مختصر سا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر خوب وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ اپنے اور منیب بٹ کے رشتے سے متعلق بات کر رہی ہیں۔

ایمن خان انٹرویو کے دوران اپنے مداحوں کو بتا رہی ہیں کہ وہ اور منیب کہاں، کیسے ملے تھے اور اُن میں دوستی کیسے ہوئی تھی۔

ایمن خان کا کہنا ہےکہ ’وہ اور منیب بٹ ایک ٹیلی فلم کی شوٹنگ کے دوران ملے تھی، ٹیلی فلم کی شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد اُن میں کوئی رابطہ نہیں رہا تھا، اُس وقت وہ بہت چھوٹی تھیں، اُس ٹیلی فلم کے بعد انہوں نے ایک ساتھ ایک اور پروجیکٹ کیا تھا۔‘

ایمن خان نے کہا کہ ’منیب بٹ انہیں اُس وقت اپنی بہن کہا کرتے تھے، منیب بٹ اپنی والدہ سے کہا کرتے تھے کہ ایمن خان میری بہنوں جیسی ہے۔‘


ایمن خان نے مزید بتایا کہ ’پھر اُن کی آہستہ آہستہ ایک دوسرے سے دوستی گہری ہوئی اور وہ دونوں منگنی سے قبل 4 سال ایک ساتھ ایک قریبی دوستی کے رشتے میں رہے تھے۔‘ 

دوسری جانب اداکار منیب بٹ کا اپنے ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ ’انہیں ایمن خان نے شادی کی پیشکش کی تھی، ایمن خان مانتی نہیں ہیں اور ہر شو کے دوران کہہ دیتی ہیں کہ وہ ایک مذاق تھا مگر شادی کی بات پہلے ایمن خان کی جانب سے ہی شروع کی گئی تھی۔‘

واضح رہے کہ 22 سالہ ایمن خان اور 29 سالہ منیب بٹ کی شادی 2018ء میں ہوئی تھی اور اِن دونوں فنکاروں کی ایک بیٹی بھی ہے۔

تازہ ترین