• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق سندھ میں کاشتکاروں کا معاشی قتل کر رہا ہے، سہیل انور سیال

صوبائی وزیر آبپاشی سہیل انورسیال نے کہا ہے کہ سندھ میں وفاق کی جانب سے زرعی پانی کی قلت پیدا کرکے کاشتکاروں کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے۔

لاڑکانہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر سہیل انور سیال نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری سمیت علاقے میں پانی کی قلت سے یہ تاثر غلط ہے کہ سندھ میں بااثر افراد کو پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گڈو بیراج پر اس وقت زرعی پانی کی مقدار میں 27 سے 40 فیصد کمی کا سامنا ہے جبکہ گڈو بیراج سے بدین تک پانی پہنچنے میں 13 دن لگتے ہیں۔

پی ٹی آئی کے نام نہاد رہنما اور نمائندے پی پی دشمنی میں زرعی پانی کی قلت پر آواز نہیں اٹھا رہے جو افسوسناک بات ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ارسا غلط اعداد و شمار پیش کرکے عوام کو گمراہ کرنا بند کرے۔

تازہ ترین