• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ؑمحبت سے بڑا کوئی جذبہ نہیں ہے :عائزہ خان

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ہر دلعزیز اداکارہ عائزہ خان کا کہنا ہے کہ محبت سے بڑا کوئی جذبہ نہیں ہے۔

حیرت انگیز اداکاری کرکے لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی خوبرو اداکارہ عائزہ خان کی توجہ آج کل ٹی وی ڈراموں سے ہٹ کر ماڈلنگ کے پراجیکٹس کی طرف ہے، وہ اکثر سوشل میڈیا پر اپنے نئے خوبصورت فوٹو شوٹس کی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں ۔

عائزہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے نئے دلکش فوٹو شوٹ کی کچھ تصاویر اور ویڈیو شیئر کی ہے ، جوکہ ان کے مداحوں کے دلوں کو بھاگئی۔


انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’محبت سے بڑا کوئی جذبہ نہیں ہے۔‘

اداکارہ کی نئی تصاویر کو سوشل میڈیا پر صارفین بہت پسند کررہے ہیں ، اب تک اداکارہ کی پوسٹ کو 2 لاکھ سے زائد لوگ لائیک کرچکے ہیں جبکہ مداحوں کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید