• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کیسز میں کمی خوش آئند، عوام ایس او پیز پر عملدرآمد ترک نہ کریں، پی ایم اے

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے کورونا کیسز میں کمی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ ماسک لگانا اور سماجی فاصلہ اختیار کرنے کو ترک نہ کریں، پی ایم اے کا کہنا ہے ایس اوپیز پر عمل نہ کیا گیا تو چوتھی لہر کا خدشہ ہوسکتا ہے۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے ملک میں کورونا کے کیسز میں کمی خوش آئند ہے کورونا کیسز اور اموات میں نمایاں کمی سامنے آئی ہے۔

وینٹی لیٹرز پر بھی کورونا مریضوں کی تعداد کم ہوئی ہے لیکن ہمیں ابھی بھی ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔  ایس او پیز پر عمل نہ کیا گیا تو کورونا کی چوتھی لہر کا خدشہ ہوسکتا ہے۔

پی ایم اے کا کہنا ہے اس وقت ملک میں کورونا وائرس کی یو کے، ساؤتھ افریقہ، برازیلین اور بھارتی اقسام موجود ہے، اس وقت ویکسین کورونا کی بھارتی قسم کے خلاف تحفظ فراہم نہیں کرسکتی، عوام سے ہاتھ جوڑ کر التماس کرتے ہیں احتیاطی تدابیر اختیارکریں عوام الناس ماسک لگانا اور سماجی فاصلہ اختیار کرنے کو ترک نہ کریں۔

تازہ ترین