• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائی کورٹ، صدف شرجیل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے پیپلزپارٹی رہنما شرجیل میمن کی اہلیہ صدف شرجیل کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دے دیا، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ صدف شرجیل کو کاروبار اور میڈیکل چیک اپ کے سلسلے میں ملک سے باہر جبکہ امریکا میں زیر تعلیم بیٹی سے ملنے بھی جانا پڑتا ہے،نیب پراسیکیوٹر نے اپنے دلائل میں کہا کہ نام ای سی ایل سے خارج کردیا گیا تو خدشہ ہے کہ وہ واپس نہیں آئیں گی ،تاہم عدالت عالیہ نے درخواست گزار کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ای سی ایل سے نام خارج کرنے کا حکم دیدیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید