• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں کورونا کی صورتحال بہتر، ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد ضروری ہے، پی ایم اے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ہم اللّٰہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں کہ ملک میں کورونا کی صورتحال بہتراورکیسز اور اموات میں نمایا ں کمی آئی ہے، ایک پریس ریلیز کے مطابق وباء کا گراف مسلسل گر رہا ہے ، خطرہ اس بات کا ہے کہ اگر حکومت نے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد نہ کیا تو ہمیں کورونا کی چوتھی لہر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، اس وقت ملک میں کورونا وائرس کی یوکے ، سائوتھ افریقا ، برازیلین اور انڈین اقسام موجود ہیں، ویکسین کورونا کی انڈین قسم کے خلاف تحفظ فراہم نہیں کر سکتی لہذا ہمیں بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہے تاکہ کسی بھی ایسی صورتحال سے بچا جا سکے ۔

تازہ ترین