• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آنگ سان سوچی کے خلاف غداری کےمقدمے کی کارروائی

نیپیداؤ ( نیوزڈیسک) میانمار میں فوجی بغاوت کے ذریعے معزول حکومت کی رہنما آنگ سان سوچی کے خلاف غداری کے الزام میں مقدمے کی کارروائی شروع ہوگئی۔ خبررساں اداروں کے مطابق آنگ سان سوچی کی وکیل من من سوئے نے اپنے بیان میں کہا کہ انہیں دارالحکومت نیپیدا کی عدالت میں پیش کیا گیا،جہاں فوجی ترجمان نے غداری کے الزامات کا اعادہ کیا اور گواہ پیش کیے گئے۔ سماعت کے دوران عدالت میں سوچی پر دیگر الزامات بھی ریکارڈ کیے گئے، جن میں گزشتہ برس انتخابات کے دوران کورونا وائرس کی پابندیوں کی خلاف ورزی بھی شامل تھی۔دوسری جانب ملک میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ۔
تازہ ترین