• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر بینک میں ڈالر مہنگا، اوپن مارکیٹ میں سستا

کراچی( اسٹاف رپورٹر) روپے کے مقابلے میں انٹر بینک میں ڈالر مہنگا، اوپن مارکیٹ میں سستا ہو گیا، یورو اور پاؤنڈ کی قیمت بھی کم ہو گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کر دہ رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 20پیسے کے اضافے سے 156.60 روپے سے بڑھ کر 156.80 روپے اور قیمت فروخت 10پیسے کے اضافے سے 156.80 روپے سے بڑھ کر 156.90 روپے ہو گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 10پیسے کی کمی سے 157.00 روپے سے کم ہو کر 156.90 روپے اور قیمت فروخت 157.30 روپے سے کم ہو کر 157.20 روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 50پیسے کی کمی سے 186.50 روپے سے کم ہو کر 186.00 روپے اور قیمت فروخت 188.50 روپے سے کم ہو کر 188.00 روپے ہو گئی۔مارکیٹ میں 1.20 روپے کی کمی سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 218.20 روپے سے کم ہو کر 217.00 روپے اور قیمت فروخت 220.20 روپے سے کم ہو کر 219.00 روپے ہو گئی۔

بزنس سے مزید