• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیر ختم کرنیکی تیاریاں ہورہی ہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر

مظفرآباد( نامہ نگار،جنگ نیوز)وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر ختم کرنیکی تیاریاں ہو رہی ہیں، پی ٹی آئی برسراقتدار آئی تو آزادکشمیر کا حال پاکستان سے بھی بد تر ہو گا،عوام لیگی امیدواروں کو کامیاب کر یں ، سازشیں ناکام بنائینگے،جدوجہد آزادی جاری رہے گی ، مسئلہ کشمیر ختم ہوا تو آزادکشمیر بھی ختم ہو جائیگا، جس کی تیاریاں جاری ہیں اور ہمیں پتہ بھی نہیں لگے گا، وزیر خارجہ کہتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کا حل میری جیب میں ہے، کشمیریوں کی لازوال قربانیوں کو فراموش نہیں کر سکتے ،کشمیریوں کی مرضی و منشاء کے بغیر ریاست جموں وکشمیر کے مستقبل کا فیصلہ ہو ہی نہیں سکتا، پی ٹی آئی برسراقتدار آئی تو آزادکشمیر کا حال پاکستان سے بھی بد تر ہو گا، آزادکشمیر کے عوام 25 جولائی کو مسلم لیگ ن کے نامزد امیدواروں کو ووٹ کی پرچی سے کامیاب کر یں، سازش کو ناکام بنائیں گے،ہم نے مالی خودمختاری حاصل کی جس سے لوگ خوشحال ہوئے،پیٹرول اور ڈیزل پر مزید ٹیکس لگا تو اشیائے ضروریہ عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوجائیں گی عوام کی عزت و آبر و کا سودا نہیں کرینگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ملک بھر سے سے مزید