• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی کی ترقی کیلیے وزیراعظم کو2020تک کا پلان دیدیا،خالدکھوکھر

 کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث اسلام آباد کے ٹائیگر کلب  پر پابندی عائد کردی ہے، وزیر اعظم کو ملک میں ہاکی کو ترقی دینے کے لئے 2020 تک کا پلان بھیج دیا ہے  جس پر عمل درآمد سے ہاکی کو بحران سے نکالنے میں مدد ملے گی۔ پاکستان سپر ہاکی لیگ میں پانچ ٹیمیں شرکت کر ینگی جن میں ہر ٹیم میں چار سے پانچ غیر ملکی کھلاڑیوں کو مدعو کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد کھوکھر نے جمعرات کو اسلام آباد میں پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے نو منتخب عہدے داروں کے اعزاز میں  ظہرانے کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کلب کو پی ایچ ایف نے ٹورنامنٹ کرانے کی اجازت دی تھی مگر کلب کے حوالے سے شکایات سامنے آئی اور لوگوں نے نیب سے رابطہ کیا تو ہم نے اس کلب پر پابندی لگادی۔ ہم اس کلب کی سرگرمیوں کی انکوائری بھی کررہے ہیں۔ یاد رہے کہ مذکورہ کلب کے عامر سلمان اور ان کی اہلیہ پاکستان واپڈا کی خاتون ہاکی کھلاڑی نیلمہ حسین پر دھوکا دہی اور انسانی اسمگلنگ کا الزام ہے۔ خالد کھوکھر نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کو حکومت کی جانب سے فراہم کردہ سات کروڑ روپے کی گرانٹ سے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں و آفیشلز کے بقایا جات اور غیر ملکی دورے کے لئے خریدے گئے ٹکٹوں کی رقم ٹریول ایجنسی کو ادا کی گئی۔اس کا حساب دینے کو تیار ہیں۔
تازہ ترین