• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہتر کارکردگی پر پولیس افسران وملازمین کو انعام اور تعریفی اسناد

ملتان(سٹاف رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے کارکردگی کے حامل پولیس افسران و ملازمان کو سیکنڈ کلاس سرٹیفیکیٹس معہ نقد انعام دیتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران و ملازمان کی حوصلہ افزائی سے کارکردگی میں مزید اضافہ ہوتا ہے وہ اپنے فرائض تندہی سے سر انجام دیتے ہیں۔ سرٹیفکیٹس حاصل کرنے والوں میں علی رضا سب انسپکٹر ایس ایچ او تھانہ صدر شجاعباد،عمر فاروق سب انسپکٹر ایس ایچ او سٹی شجاعباد،غلام مصطفی سب انسپکٹر انوسٹی گیشن آفیسر،اسٹنٹ سب انسپکٹر منیر جاوید،محمد جاوید جبکہ ملازمان میں محمد عارف،محمد شریف، محمد اشفاق،ظفر اقبال اور ڈرائیورکانسٹیبل محمد اشفاق شامل تھے۔
ملتان سے مزید